لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کےخلاف لندن فلیٹس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی ٹیم کے دورہ لندن کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق تحقیقات کیلئے نیب کی 3 رکنی ٹیم برطانیہ جائے گی،ڈی جی نیب لاہورمیجر (ر) شہزادسلیم نے ٹیم کے دورہ برطانیہ کی منظوری دے دی،تین رکنی ٹیم تفتیشی افسرنادر عباس کی سربراہی میں برطانیہ جائے گی جو برطانیہ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق مزیدثبوت اکٹھے کرے گی ،نیب ٹیم کے ارکان نے برطانوی ویزوں کیلئے درخواستیں بھی دے دیں۔
لندن فلیٹس کی تحقیقات ڈی جی نیب لاہور نے 3 رکنی ٹیم کے دورہ بر طا نیہ کی منظوری دے دی

