Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
    • پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
    • جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”جسٹس (ر) جاویداقبال کی تقرری, شاید عدالتیں اپنے کولیگ کو طلب نہ کریں“

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) جاوید اقبال ”ہومیوپیتھک“ قسم کے نیب چیئرمین ہونگے۔ ان کی تعیناتی ہی حکومت اور اپوزیشن دونوں ککے مفاد کارفرما تھی۔ معروف کالم نگار، مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ پریزیڈنٹ این ڈی یو اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی رہے۔ پھر ڈائریکٹر اینڈ جنرل اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل رینجرز تعینات رہے۔ ابھی ان کی سروس میں ایک سال باقی تھا۔ انہوں نے کہا میں تھک گیا ہوں راحیل شریف نے انہیں ڈی جی آئی ایس آئی لگایا تھا۔ بھارت، افغانستان میں لوگوں کو شاید اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ارکان کے نام تک پتہ نہیں ہوتے۔ ہمارے یہاں تبصرے اور تجزیے شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمیں ہرگز ان پر گفت و شنید نہیں کرنی چاہئے۔ لوگوں کی رائے ہے کہ جاوید اقبال صاحب ہومیوپیتھک قسم کے نیب چیئرمین ہونگے مسنگ پرسن، ایبٹ آباد کمیشن جیسے اہم معاملات پر انہوں نے کام کیا ہے۔ ان کی تعیناتی ہی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے مفاد کارفرما ہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی واپسی پر گرفتاری کا ڈرامہ رچایا گیا۔ پھر صفدر کی ضمانت پر رہائی بھی ہو گئی۔ عوام کی ترجیح میٹروٹرین اور اورنج لائن ٹرین نہیں۔ حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ اصل ترجیحات کون سی ہیں۔ عوام کی اصل ترجیحات تعلیم، صحت اور دیگر مسائل ہیں۔ حسین حقانی کے بارے ٹائمز آف انڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفیر نے امریکہ میں ملکی مفاد کے لئے کام کیا۔ بینظیر، نوازشریف اور آصف زرداری نے دوسرے ملکوں میں ہم عہدوں پر تعینات کیا۔ وہ پاکستان کے لئے زبردست تذلیل کا باعث بن رہا ہے۔ معروف کالم نگار سجاد بخاری نے کہا ہے کہ جنرل رضوان اختر کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا۔ وہ آئی ایس آئی کے سربراہ رہے۔ ڈان لیکس میں وہ مین کردار تھے۔ اس کے بعد انہیں پریذیڈنٹ این ڈی یو بنا دیا گیا۔ انہیں ڈان لیکس کی سزا دی گئی۔ ہمارے جرنیلوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بہت اچھی اچھی آفر ہوتی ہیں شاید انہوں نے سوچا ہو کہ یہاں سے آگے تو فیلڈ میں جانے کا چانس نہیں بہتر ہے کہ استعفیٰ دے کر کوئی چانس لے لیا جائے۔ ایک وردی اتار کر دوسری وردی پہننا چاہتے ہیں۔ ڈان لیکس پر شاید ان کی شہباز شریف صاحب سے اعزاز چودھری اور فاطمی صاحب کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عدالتیں اس طرح طلب نہیں کریں گی جس طرح ماضی میں کیا جاتا، کیا جا رہا ہے کہ ترامیم کر کے ان کے پر کاٹ دئیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے شریف فیملی اور کیپٹن(ر) صفدر کو بہت مواقع دئیے لیکن وہ اپنا ڈیفنس پیش نہیں کر سکے۔ آصف زرداری نے کمال ہوشیاری سے عدالتوں میں اپنے ڈیفنس کے ذریعے چارجز کو ختم کروایا۔ شریف خاندان نے 35 سال حکمرانی کی ہے۔ آج انہیں امیر غریب کی لکیر نظر آ رہی ہے۔معروف کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ سے لگتا ہے کہ وہ ”ڈل لائف“ سے تنگ آ کر مستعفی ہوئے ہیں۔ پریذیڈنٹ این ڈی یو بھی انتہائی اہم پوسٹ ہے لیکن فیلڈ کی بات اور ہوتی ہے۔ ابھی وہ کم عمر ہیں تھکاوٹ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال، آصف علی زرداری کے نامزد ہیں۔ آصف زرداری صاحب کو سب جانتے ہیں، شعیب سڈل جیسے شخص بیشتر لوگوں کے حق میں بہتر نہیں تھے۔ شاید اس لئے تقرر کیا گیا ہو کہ عدالتیں اپنے ”کولیگ“ طلب نہیں کیا کریں گی۔ احتساب عدالتوں کے معاملات سول کورٹس سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہمارے نظام کا اصل قصور ہے، وکلاءتاریخیں لیتے رہتے ہیں، تحقیقات مکمل نہیں ہو پاتیں۔ مریم صفدر اور کیپٹن(ر) صفدر کا واپس آنا غیر متوقع نہیں تھا۔ صفدر کے وارنٹ جاری ہو چکے تھے۔ انہوں نے گرفتار تو ہونا ہی تھا۔ غریب کے ہاتھ میں جب خنجر آتا ہے تو وہ نہیں دیکھتا سامنے کون ہے۔ حسین حقانی ایسی بندریا ہے، پاﺅں جلیں تو اپنے بچوں کو پاﺅں کے نیچے لے لیتی ہے۔ معروف کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا تقرر بظاہر تو درست دکھائی دیتا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انہیں کس نے لگایا ہے۔ لگانے والوں کے کردار کو دیکھنا اہم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی سفارش ملک ریاض نے کی ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک اچھے جج تھے۔ انہوں نے بہت اہم فیصلے بھی دئیے ہیں۔ کردار کے حساب سے ان میں کچھ کمی نہیں۔ بہتر تھا کہ شعیب سڈل کو ڈپٹی چیئرمین لگا دیا جاتا۔ مریم نواز اپنی پارٹی اور اپنے والد کو نقصان پہنچانے کےلئے سرتن کی بازی لگا رہی ہیں۔ شیخ رشید نے انہیں شاید پہچان لیا ہے۔ آمر کی حکومت میں ڈالر 60روپے کا تھا۔ جمہوری حکومت اسے کہاں لے گئی۔ سرکاری سکول ایکڑوں میں واقع ہے جہاں تعلیم کا کوئی معیار نہیں۔ حسین حقانی پر لاکھوں دفعہ لعنت بھیجنی چاہیے۔ جس نے امریکہ میں بیٹھ کر قوم کو ذلیل و خوار کروایا ہے۔ وہ شخص اس قابل ہی نہیں کہ اس کے بارے بات بھی کی جاسکے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.