Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
    • پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
    • جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    500 ارب کا بجلی بم،تیار ،کب پھٹے گا،دیکھیئے خبر کہ فی یونٹ کتنی مہنگی

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے دباﺅ پر غریب عوام پر 500ارب روپے کا بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس ضمن میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کس نام سے نیا ٹیکس یا سرچارج لگا کر بھجوایا جائے جس کے تحت بجلی کے صارفین سے سال 2015ءسے سال 2020ءتک 500ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ حکومت کے اس فیصلہ کی زد میں 100یونٹ استعمال کرنے والے غریب چھوٹے صارفین بھی آئیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ حکومت کے اس مجوزہ اقدام سے عوام کو سال 2015ءسے سال 2017ءتک کے پچھلے واجبات بھی ادا کرنا ہوں گے اور بجلی تقسیم کار کمپنیاں 250ارب روپے کا اپنا بیک لاگ بھی صارفین سے وصول کریں گی۔ وزارت بجلی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پاور ریفارمز پروگرام میں یہ شرط عائد کی گئی کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 5سالہ ٹیرف دیا جائے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاور سیکٹر کو 400ملین ڈالر کا قرض دینے کیلئے پانچ سالہ ٹیرف کی شرط رکھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ستمبر 2016ءمیں حکومت نے نیپرا میں پانچ سالہ ٹیرف کیلئے درخواست دائر کی جسے نیپرا نے صارفین کے مفادات کے منافی قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ وزارت بجلی نے نیپرا سے پانچ سالہ ٹیرف لینے کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کر دی جس کی مشترکہ مفادات کی کونسل سے منظوری لے لی گئی اور نیپرا ایکٹ کا ترمیمی مسودہ قانون قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے منظور کرانے کا معاملہ بھی آخری مراحل میں ہے۔ جونہی ترمیمی قانون پارلیمنٹ سے منظور ہو گا عوام سے سال 2015ءسے سال 2020ءتک پانچ سالہ ٹیرف وصول کرنے کا یہ قانون نافذالعمل ہوجائے گا جس کے بعد نیپرا حکومت کے ماتحت ادارہ بن جائے گا اور وزارت بجلی کے ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کا پابند ہوجائے گا۔ اس سے قبل حکومت نیپرا کو صرف پالیسی گائیڈلائن جاری کرتی ہے جسے تسلیم کرنا یا نہ کرنا نیپرا کا صوابدیدی اختیار ہے۔ نئے قانون کے تحت وزارت نیپرا کو پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ترمیمی مسودہ قانون کی منظوری سے قبل نیپرا نے ملٹی لیٹرل ٹیرف کے نام سے پانچ سالہ ٹیرف جاری کر دیا ہے جس کے تحت 100یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 60پیسے‘ 200یونٹ تک تین روپے نوے پیسے جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے جس کی وصولیاں ابھی شروع نہیں کی گئیں۔ پارلیمنٹ سے قانون کی منظوری کے بعد صارفین سے یہ وصولیاں شروع کر دی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پر حکومت انرکان ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے جبکہ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور متبادل توانائی کے ترقیاتی ادارے اے ای ڈی پی کو ضم کرنے جا رہی ہے جس کیلئے اے ای ڈی پی نے وزارت خزانہ کو ایک خط بھی لکھا ہے کہ ادارے کو 60کروڑ کے واجبات ادا کر دیئے جائیں تو اسے بند کر دیا جائے گا۔
    بجلی بم

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.