اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین کو اشتہاری قرار دیدیا گیا اب اخبارات میں ان کے مطلوب ہیں کے اشتہار چھپیں گے پھر ریڈ وارنٹ جاری ہونگے۔ وزارت خزانہ سکیورٹی رسک بن چکی۔ گالم گلوچ بریگیڈ تل گئی ہے کہ کس طرح ٹرپل ون بریگیڈ آجائے۔ احتساب عدالت نے آج پیغام دیدیا کہ روک سکے تو روک لو۔ ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیلئے پہنچنے والا 12,14 بندوں کا حجم غفیر سب نے دیکھ لیا۔ عدالت نے شریف خاندان کو کہ دیا کہ چالاکیاں نہیں چلیں گی۔ 13اکتوبر کو نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہوجائے گی۔ اور کیس تیزی سے چلے گا۔ نوازشریف کے اثاثوں کے کیسز آصف زرداری کو بھی لے دوبیں گے۔ زرداری کو اس وقت کچھ سمجھ نہیں آرہا نوازشریف کے بچوں نے تو دادا کا نام لے دیا تھا۔ بلاول بھٹو اپنے اثاثوں بارے کس کا نام لینگے کیونکہ بمبینوسینی سے تو اتنے اثاثے بننے سے رہے حسن اور حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہوگئے تو وہ برطانیہ سے بھی باہر نہیں نکل سکیں گے۔




































