تازہ تر ین

آصف زرداری نے عمران اور نواز شریف کو اداکار قرار دیدیا،اہم انکشافات بھی کر ڈالے

پشاور(آئی این پی‘ این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب اب تک پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، میاں صاحب آپ ہماری وجہ سے نہیں نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے ،اگر آپ کو نہیں پتہ تھا تو نکلے کیوں گھر بیٹھ جاتے اور وزیراعظم ہاﺅس خالی نہ کرتے ،اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو کرے گا کیا ، ان سے ڈینگی نہیں سنبھالا جاتا ،یہ نیا پاکستان تو کیا نیا کے پی کے بھی نہ بنا سکے، قوموں کی زندگی میں ایسے فنکار آتے ہیں جیسے عمران خان صاب یا میاں نوازشریف ہیں ،قوموں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بچا کر رکھنا چاہیے ، جب میں صدر تھا تو میں نے فاٹا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گورنر لگایا تھا جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا۔منگل کو پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے فنکار آتے ہیں جیسے عمران خان صاب یا میاں نوازشریف ہیں ،قوموں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بچا کر رکھنا چاہیے ، قوموں کی زندگی میں چار یا پانچ سال اہمیت نہیں رکھتے ، قومیں ہزاروں سال چلتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں صدر تھا تو میں نے فاٹا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گورنر لگایا تھا جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا ، ہمارے دور میں فاٹا کےلئے قانون بنائے گئے جو کہ نافذ بھی ہوئے ، ہماری حکومت آتے ہی فاٹا کا مسئلہ حل ہوگا،ہمارا ایجنڈا فاٹا کو خیبرپختونخوا سے ملانا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو روزگار دینے کی بات کی ہے ، روزگار چھیننے کی بات نہیں کی گئی ، ہمارے دور حکومت میں لگائے گئے افراد کو حکومت نے نکال دیا جس پر ہم عدالت میں گئے اور عدالت نے ان سب افراد کو بحال کردیا ، یہ بات پی پی پی کی شناخت رہی ہے کہ ہم روزگار دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان بیچ دیتے ، میاں صاحب اب تک پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، میاں صاحب آپ ہماری وجہ سے نہیں نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے، اگر آپ کو نہیں پتہ تھا تو نکلے کیوں گھر بیٹھ جاتے اور وزیراعظم ہاﺅس خالی نہ کرتے، ہم نے تو آپ کو نہیں نکالا۔ آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان بیچارے معصوم کرکٹر ہیں، وہ روزانہ ٹی وی پہ اپنی آواز اور تصویر دیکھنے کے شوق میں پھنس گئے، اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو کرے گا کیا، ان سے ڈینگی نہیں سنبھالا جاتا، یہ نیا پاکستان تو کیا نیا کے پی کے بھی نہ بنا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور میاں صاحب آپ حکومت نہیں چلا سکیں گے اسی لئے ہم چھوڑ کر چلے گئے، اگر ہم پہلے ہی پھڈا ڈال دیتے تو آپ کہتے کہ ہمیں چلنے نہیں دیا گیا، ہم نے حکومت بننے دی مگر آپ سے چلائی نہیں گئی۔ کے پی کے میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے اس میں پوری کوشش کریں، وفاقی حکومت سے ٹرانسفارمرز اور صوبائی حکومت سے شمسی توانائی کے بلب پر مقابلہ ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی کے میں ایسے ایمان والے موجود ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ، شہید رانی کے ساتھ ، آپ کے ساتھ اور اس فقیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain