تازہ تر ین

ویرات کوہلی نے محمد عامر کو دنیا کا خطرناک باﺅلر قرار دیدیا

ممبی(ویب ڈسک) بہترین ریکارڈ کے باوجود وہ مخالف ٹیم بالخصوص پاکستانی گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی تعریف کرتے ہیں۔عامر نے کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیاایسا ہی کچھ کچھ روز قبل اس وقت ہوا جب بالی وڈ اسٹار عامر خان نے ان سے سوال کیا کہ کون سا گیند باز انہیں نروس کرتا ہے جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے پاکستانی باو¿لر محمد عامر کا نام لیا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ’گزشتہ کچھ عرصے میں میں نے جس باو¿لنگ کا سامنا کیا ہے ان میں محمد عامر مشکل ترین تھے۔ وہ اس وقت دنیا کے دو، تین بہترین باو¿لروں میں سے ایک ہیں اور میں نے جن کا سامنا کیا ہے ان میں مشکل ترین ہیں۔ ا?پ کو ان کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ اپ کی وکٹ لے جاتے ہیں۔ وہ ایک بہترین باو¿لر ہیں۔کوہلی نے ماضی میں بھی محمد عامر کی تعریف کی ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار گیند بازی کے بعد ویرات کوہلی نے کہا کہ ’محمد عامر نے جس طرح باو¿لنگ کی، میں اس پر ان کی تعریف کرنا چاہوں گا۔ جب وہ باو¿لنگ کررہے تھے اسی وقت میں نے ان کی تعریف کی تھی۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا اسپیل کھیلنے میں کامیاب رہا۔ وہ ایک ورلڈ کلاس باو¿لر ہیں۔ایشیا کپ ہی کے دوران ویرات کوہلی نے اپنا بیٹ بھی محمد عامر کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کےخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر کے یادگار اسپیل میں انہوں نے ویرات کوہلی کی بھی وکٹ لی تھی۔ان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 180 رنز سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain