تازہ تر ین

ہتھنی بچے کو گڑھے سے نکالتے رو پڑی‘ ویڈیو وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)انسان ہو یا جانور مامتا تو سب میں ہوتی ہے ، حال ہی میں ماں کی ممتا سے بھرپور ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کیلئے مسلسل 11 گھنٹے تک مٹی کھودتی رہی۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع چھاترا میں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کیلئے مسلسل 11 گھنٹے تک مٹی کھودتی رہی لیکن جب اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی تو بالکل انسانوں کی طرح زور زور سے رونے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رات کے وقت ایک ہتھنی اپنے چھوٹے سے بچے کیساتھ چھاترا کے علاقے میں موجود جنگلات سے گزر رہی تھی ، ہتھنی کا بچہ اندھیرا ہونے کے باعث راستے میں موجود گڑھے کو دیکھ نہ سکا اور پیر پھسلنے کی وجہ سے اس میں گرگیا، یہ دیکھ کر ہتھنی سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنے بچے کو گڑھے سے نکالنے کیلئے مٹی کھودنا شروع کردی۔ہتھنی مٹی کھود کریہ مٹی اپنے بچے کے اوپر ڈال رہی تھی تاکہ گڑھا بھر جائے اوراس کا بچہ باہر آجائے ، مسلسل 11 گھنٹے تک ہتھنی گڑھا کھودتی رہی لیکن اس کا بچہ باہر نہ آیا یہ دیکھ کر ہتھنی وہیں بیٹھ کر رونے لگی ، رونے کی آواز سن کر جب گاں والے وہاں آئے تو ان سے ہتھنی کی حالت دیکھی نہ گئی اور انہوں نے بچے کو گڑھے سے نکال دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain