لاہور (نیٹ نیوز ) یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جونو ڈرائے نامی28سالہ نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں کیا جا سکتا ہے جس نے پنسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ ڈرائنگ کی گئی ہیں۔جونو اپنی اس مہارت کی بنا پر اب تک کئی فن پارے تیارکر چکا ہے جنہیں دیکھ کر لوگ داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔