تازہ تر ین

ہاکی کوچ کیخلاف ایک اور پلیئرمیدان میں آگئی

لاہور(آئی این پی)ہاکی کوچ سعید خان کے خلاف ایک اور کھلاڑی اقرا جاوید بھی میدان میں آگئیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوچ نے سیدہ سعدیہ کے ساتھ دست درزای کی ، وہ اس کی چشم دید گواہ ہیں ۔ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان پر پلیئرز کو ہراساں کرنے کا الزام لگنے کے بعد ایک اور کھلاڑی میدان میں آگئیں ، اقراجاوید نے بھی ساتھی کھلاڑی سیدہ سعدیہ کی حمایت کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ کوچ سعید خان نے سعدیہ سے دست درازی کی ، وہ اس واقعہ کی چشم دید گواہ ہیں ۔ سعدیہ کا کہنا تھا کہ کوچ سعید خان نے کمرے میں لے جا کر بدتمیزی کی ۔

، انہوں نے انصاف کے لیے وزیر کھیل پنجاب کو خط لکھ دیا ۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان نے الزامات کی تردید کی ہے ۔ ہاکی فیڈریشن نے کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملے کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain