تازہ تر ین

سعد رفیق کا اہم وزیر سے مُک مکا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ مشکل صورتحال میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور بیان بازی میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے ریاض پیرزادہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں اور انہوں نے جو رائے دی اسے میڈیا میں غلط رنگ دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain