لاہور (خصو صی رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ میں سٹیج اداکارہ کو چکوال کے چیئرمین کے بیٹے اور اسکے دوست نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 764/17درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارک رانا ٹاﺅن ہنجروال کی رہائشی سپنا چودھری دختر امانت علی جو سٹیج ادکارہ ہے۔ سپنا کے مطابق گزشتہ روز اس کو نامعلوم نمبر سے کال آئی جس میں شہریار نامی شخص بات کر رہا تھا اور کزن صنم سے بات کا کہا جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ اسکا نمبر نہیں ہے جس پر مذکورہ شخص نے کہا کہ میں چکوال سے آیا ہوں اگر نہیں ہے تو مہمانوں کو چائے بھی نہیں پوچھتے جس پر ملنے پر آمادہ ہو گئی تو ملزمان کی بتائی گئی جگہ پر پہنچی تو شہریار اور حمزہ نامی شخص نے اغواءکیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گےا اور ملزمان جاتے ہوئے دو تولہ کی چےن لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون دادرسی کے لئے تھانہ پہنچی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 764/17دفعہ 376/380کے تحت مقدمہ در ج کر لےا ہے۔ سپنا چودھری کا کہنا ہے کہ ملزم شہریار چکوال کے چےئرمےن کا بےٹا ہے جبکہ دوسرا ملزم حمزہ اس کا دوست ہے، متاثرہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی ہے ملزمان نے پستول کے بٹ مار کر مجھے زخمی کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے اور ساتھی ہیں، پو لیس کا کہنا ہے کہ حالات مشکوک ہیں تفتےش جاری ہے جلد اصل حقائق واضح ہو جائیں گے۔




































