تازہ تر ین

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے۔نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ کے تمام منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ پر سماعت کرے گی۔احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس مقدمے میں یہ ان کی ساتویں پیشی ہے۔ سماعت میں استغاثہ کے گواہ اور نجی بینک کے افسر عبدالرحمان گوندل کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ گواہ نے اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں۔

احتساب عدالت نے آج اسحاق ڈار کیخلاف استغاثہ کے دوگواہوں کو طلب کررکھا ہے۔ گواہوں میں نجی بنکوں کے افسران عبدالرحمان گوندل اور مسعود غنی شامل ہیں جن کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ کے وکیل خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔ کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain