تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں خاتون کے ہاں بیک وقت ۵ بچوں کی پیدائش

دتہ خیل (نمائندہ خبریں) شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش ہوئی، نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل، ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے رہائشی حذب اللہ خان اپنی بیوی کو تشو یشناک حالت میں بنوں نجی کلینک لائے، خاتون نے کلینک میں 5بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، گھر میں 5بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ واضح رہے کہ 4روز قبل لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں 5بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain