تازہ تر ین

سسر کا بیٹے کیساتھ بہو پر وحشیانہ تشدد، کمرے میں قید کر دیا

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)اپنے گھر والوں سے دو لاکھ روپے کی رقم نہ لانے پر سسر کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر بہو پر وحشیانہ تشدد ۔بہو کا علاج کروانے کی بجائے کمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیا گیا ہے ۔صفیہ بی بی پر تشدد کا علم ہو نے پراس کے والدین نے جاکر اسے قید تنہائی سے نجات دلائی علاقہ 738گب کی سماجی اور فلاحی تنظیموں کا تھانہ صدر پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاو¿ں چک نمبر738گ ب غربی کی رہائشی 21سالہ صفیہ بی بی کی شادی چک نمبر737گ ب کے رہائشی عالم شیرسے ہوئی ۔عالم شیر نکھٹو شوہر ثابت ہوا ۔آئے روز بیوی سے کہتا کہ اپنے ماں باپ سے پیسے لاو¿ ۔بیو ی آئے روز اپنے ماں باپ کے آگے ہاتھ پھیلاتی ۔سسرال کے مطالبے بڑھنے پر صفیہ بی بی تنگ آگئی گزشتہ روز صفیہ بی بی کے سسر نے کہا کہ جاو¿ اپنے باپ سے دو لاکھ روپے لاو¿ صفیہ کے انکار پر سسر آگ بھگولہ ہوگیا اور پاس پڑے چارہ کترنے والی مشین کے بلیٹ سے بہو پر تشدد شروع کردیا۔ اسی اثناءمیں اس کا شوہر عالم شیر بھی آگیا باپ بیٹے نے مل کرصفیہ بی بی کو مارا پیٹا اور زخمی کرکے قید تنہائی میں بند کردیا ۔جونہی اس اندونہاک واقعہ کا علم صفیہ بی بی کے ماں باپ کو ہوا انہوں نے اہل علاقہ کی مدد سے صفیہ بی بی کو سسرال کے چنگل سے آزاد کروا کر واپس اپنے گھر لے آئے ۔صفیہ بی بی کا میڈیکل لیگل کروانے کے بعد سسر اور اس کے نکٹھو بیٹے کے خلاف پولیس کو درخواست دی ۔اہل علاقہ نے پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کہ ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain