لاہور(نیٹ نیوز) کینیڈا میں پیٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے سینکڑوں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔کینیڈا کے شہروینکوور میں منعقد ہونیوالی ایکسپو میں دنیا بھر سے سینکڑوں کتوں، بلیوں ،سانپوں اور پرندوں سمیت مختلف اقسام کے جانور نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دلچسپ نوعیت کی اس پیٹ ایکسپو میں نہ صرف کینیڈین عوام بلکہ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیاجبکہ سینکڑوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بے حد انجوائے کر تے رہے ۔