لندن (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ایک ایسی مچھلی دریافت کر لی ہے جس میں یہ حیران کن صلاحیت ہے کہ وہ اپنی جنس تبدیل کر سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کا نام Sheepshead Wrasse ہے جو غیرمتوقع طور پر جنس تبدیل کرلینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ مغربی بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے۔ اس کی لمبائی اوسطاً ٹ ہوتی ہے جبکہ اس کا وزن 14.7کلوگرام تک ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کی جنس تبدیل ہونے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ اپنے خون میں میل اور فی میل دونوں طرح کے ہارمونز داخل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ جو ہارمونز اپنے خون میں داخل کرتی ہے اس کی جنس وہی ہو جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس مچھلی کی ویڈیو بھی بنائی ہے جو چند روز بعد برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام Blue Planet 2 میں دکھائی جائے گی۔