تازہ تر ین

سود خور کی یتیم لڑکی سے زیادتی، بلیک میل کر کے 4 لاکھ بھی لے لیے

علی پور( رپورٹ ہارون الرشید) ”خبریں ہیلپ لائن“ خبریں کا جہاد کامیاب بااثر ترین سود خور کے خلاف مقدمہ درجہ ملزم گرفتار، عدالت نے3 روزہ ریمانڈ دے دیا، یتیم لڑکی کی خبریں کو دعائیں، ضیا شاہد مجھے انصاف دلائیں، ملزم نے کئی لڑکیوں کی زندگیاں برباد کردی ہیں، (ث) کی خبریں سے گفتگو، تفصیل کے مطابق علی پور کی یتیم لڑکی(ث) کو بااثر سود خور شہزاد شیخ نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگا، شہزاد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیکی دھمکی دی اور پانچ لاکھ روپے کامطالبہ کیا، جس پر یتیم لڑکی نے اپنے اور اپنی بہنوں کے جہیز کا سامان زیور وغیرہ بیچ کر4 لاکھ روپے ملزم شہزاد کو دیئے، لیکن شہزاد نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے ویڈیو واپس کرنے سے انکار کردیا اور لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی نے تنگ آکر خبریں ہیلپ لائن سے رابطہ کیا، خبریں کی ٹیم موقع پر گئی اور ظالم شہزاد کے خلاف ایک حقائق پر مبنی خبر شائع کی اور لیگل ٹیم کے ملک مجیب الرحمنٰ ایڈووکیٹ کے ساتھ تھانہ سٹی میں جاکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور ایس ایچ او سٹی عماد یاسر کی خصوصی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا، لڑکی کے بھائی شیخ عابد نے خبریں کو بتایا کہ خبریں نے ہمارا مکمل ساتھ دیا ہے، ہم ضیا شاہد کے شکر گزار ہیں، دوسری طرف شیخ عابد نے بتایا کہ ملزم انتہائی بااثر ہے ہمارے کیس کو خراب کرنیکی کوششیں ہورہی ہیں، شیخ عابد سود خوری کا کام کرتا ہے اور سود خوری کا کاروبار دبئی تک پھیلایا ہوا ہے، اسی پیسے سے ہمیں بھی خریدنے کی کوشش کررہا ہے اور صلح نہ کرنے پر خاندان کے دیگر افراد سمیت قتل کرنیکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جبکہ لیڈی ڈاکٹر صائمہ نورین نے ڈی این اے کرانے سے بھی انکار کردیا ہے، بااثر سیاسی شخصیات پولیس کو بھی رام کرنیکی کوشش کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف لڑکی نے اپنی والدہ کے ہمراہ خبریں ٹیم کو بتایا کہ مجھے ضیا شاہد کی وجہ سے ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ ملا ہے مجھے قتل کرنے اور تیزاب سے جھلسانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، شہزاد نے ہمیں کہیں کانہ چھوڑا ہے، دیگرز بہنوں کیلئے کڑھائی سلائی کام کرکے جہیز کا سامان بنایا تھا جو کہ ملزم کی بلیک میلنگ کی نذر ہوگیا ہے، ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں، لوگوں کی عجیب و غریب نظروں نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے، ہمارا اللہ کے بعد واحد سہارا ضیا شاہد ہیں وہ مجھے انصاف دلائیں اگر انصاف نہ ملا تو خود سوزی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، شہزاد نے کئی لڑکیوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، بدنامی اور خوف کیوجہ سے لڑکیوں نے چپ سادھ رکھی ہے، اگر پولیس میرٹ پر تفتیش کرے تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آسکتے ہیں، ایس ایچ او سٹی عمار یاسر نے بتایا کہ ملزم شہزاد کا عدالت سے3 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے وقوعہ سچا ہے خبریں نے ایک سفاک ظالم کو بے نقاب کیا ہے، تفتیش میرٹ پر ہوگی، یتیم لڑکی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain