تازہ تر ین

5 اوباشوں کی خاتون کو اغوا کر کے اجتماٰعی زیادتی نازک حصوں پر تیزاب ڈال دیا

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) پانچ اوباشوں نے خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد میں نازک حصوں پر تیزاب ڈال دیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزم گرفتار کر لئے تفصیل کے مطابق میاں چنوںکے نواحی گاﺅں 5ایٹ آر کی رہائشی خاتون (ک) نے بتایا کہ میں میاں چنوں شہرآرہی تھی کہ کارسوار پانچ افراد نے مجھے انڈر پاس کے قریب سے زبردستی اغوا کرلیا اور اور کسی نامعلوم جگہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا اور میرے جسم کے نازک حصوں پر تیزاب ڈال دیا جس سے میرے کپڑے اور میرے جسم کے نازک حصوں پاﺅں اور ٹانگوں پر زخم ہوگئے اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او منور گجر نے کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ خاتون کے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ 780A,376.365کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ،پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain