تازہ تر ین

کاشتکار کی خوشحالی ملکی خوشحالی، کسانون کے لیے تاریخی اقدامات کیے، شہباز شریف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کسان اتحادکے خالد کھوکھر گروپ اور چوہدری انور گروپ کے وفودنے الگ الگ ملاقات کی،جن مےں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چےت ہوئی۔خالد کھوکھر گروپ اورچوہدری انور گروپ نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کو خراج تحسےن پےش کےا۔کسان اتحاد (کھوکھرگروپ)کے صدر خالد کھوکھر نے اس موقع پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی زےر قےادت ہمارے بے شمار مسائل حل کےے ہےں ۔کھادوں پر دی گئی سبسڈی کا کاشتکار کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سابق وزےراعظم محمد نوازشرےف اور پنجاب کے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کسانوں کی ترقی اورخوشحالی کےلئے جو تارےخ ساز اقدامات اٹھائے ہےں ملک کی 70سالہ تارےخ مےں اس کی کوئی اور مثال موجود نہےں ۔آپ کی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث کاشتکاروں مےں اعتماد پےدا ہوا ہے ۔آپ کی حکومت کے بے مثال اقدامات سے زراعت کی ترقی اورچھوٹے کاشتکار کی خوشحالی پراچھے اثرات مرتب ہوئے ہےں۔کسان اتحاد(انورگروپ)کے صدرچوہدری انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کےلئے آپ کے اقدامات بے مثال ہےں۔کسان آپ کے ساتھی ہےں اورآپ کے خےرخواہ ہےں۔انہوںنے کہا کہ سابق وزےراعظم محمد نوازشرےف اوروزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کسانوں کےلئے تارےخی کسان پےکےج دےاہے اور اربوں روپے کے کسان پےکےج پرہماری آئندہ نسلےں آپ کی احسان مند رہےںگی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کسان اتحاد کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار مےرے بھائی ہےں اوران کے مفادات بے مقدم ہے۔ کاشتکار خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگااوراسی مقصد کے پےش نظرپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح اورزرعی شعبے کی ترقی کےلئے انقلابی نوعےت کے اقدامات کےے ہےں۔زرعی ٹےوب وےلوں پر حکومت ساڑھے14ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے جبکہ پونے 2لاکھ کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کےے گئے ہےں اور بلاسودقرضے حاصل کرنےوالوں مےں70فےصد اےسے کاشتکارہےں جنہےں پہلی بار ےہ قرض ملا ہے۔انہوںنے کہاکہ کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دے کر کسان کو اس کا حق دےاگےا ہے اورپہلی مرتبہ پوٹاش پر سبسڈی دی گئی ہے جبکہ 11اضلاع مےں جپسم پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں اےسے انقلابی کسان پےکےج کی کوئی مثال موجود نہےں اوراس کسان پےکےج پر عملدرآمد سے صوبے مےں سبز انقلاب برپا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ دےہی علاقوں مےں 85ارب روپے کی لاگت سے دےہی سڑکوں کی تعمےرومرمت کی گئی ہے اوردےہی سڑکےں کارپٹڈ ہونے سے دےہی آبادی کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے وسائل کاشتکاروں کو دے کر ان کی حقیر خدمت کی ہے۔ کسانوں کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور آئندہ بھی ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کے باعث لوڈشیڈنگ بہت حد تک ختم ہو چکی ہے اورگیس پاور پراجیکٹس سے کاشتکاروں کو سستی بجلی ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو اپنے مسائل کے حل کےلئے دھرنے دینا زیب نہیں دیتا۔ دھرنوں سے فائدہ نہیں بلکہ ملک و قوم کا ہمیشہ نقصان ہوا ہے۔ دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جنہوں نے دھرنے دیئے، اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ سوا چار برس کے دوران امانت، دیانت، شفافیت اور محنت سے خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خوشحالی مجھے بے حد عزیز ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت دراصل عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت ہے۔ مسلم لیگ (ن) حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور مختصر عرصے میں بجلی کے کارخانے لگائے ہیں اور ملک میں توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کی مثال نہیں ملتی ۔ اربوں روپے کی بچت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بندوق کی نوک پر کشمےری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دباےا نہےں جاسکتا اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاںچےئرمےن صوبائی سٹےڈنگ کمےٹی برائے اےکسائز و ٹےکسےشن سردار خالد محمود وارن نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا دےنے والوں نے ملک و قوم سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کےا ہے اورملک کو دھرنوں سے آگے نہےں لے جاےاجاسکتا۔عوام کی خدمت کےلئے دن رات اےک کرنا پڑتا ہے ۔دھرناپارٹی نے عوام کی خوشحالی کے منصوبوں مےںرخنہ ڈالا۔انہوںنے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے منصوبوں کو رےکارڈ مدت مےں مکمل کےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کی طرح پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںبھی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر اخلاق احمد تارڑاور سیکرٹری خزانہ آزاد جموں و کشمیر فرید احمد تارڑ کے والدحمید احمد تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہماری حکومت کا نصب العےن خوشحال اورخود دار پاکستان ہے‘ اس منزل کے حصول کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ غیر ملکی امداد کا کشکول ہمیشہ کیلئے توڑ دیا جائے اور اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی معراج پر لے جایا جائے۔ مشاہیر تحریک پاکستان نے مسلمانان ہند کو خودداری سے جینے کا درس دیا۔ میں پوری پاکستانی قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کو خودداری، خوشحالی اور خود مختاری کی منزل مراد تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ دو روزہ ”خوددار پاکستان کانفرنس“ کی افتتاحی نشست کے شرکاءکے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain