تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی راہ تکتے خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈیوٹی سے زیادہ کام نہیں کریں گے ،چاہے کسی کی جان چلی جائے ،سوامی نگر کے آئی اینڈ گائنی ہسپتال میں ایک اور خاتون نے ڈاکٹروں کی راہ تکتے تکتے بچے کو جنم دیدیا ،اب کی بار بیڈ بھی تھا ،سہولیات بھی نا تھے توصرف ڈاکٹر ،ڈیوٹی کے بعد ہسپتال میں ایک لمحہ گزرنا بھی محال لگتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوامی نگر کا ہسپتال ہےیا پھر کوئی فیکٹری جہاں ڈاکٹرز گھڑی کی ٹک ٹک دیکھ کر اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں ، اِدھر وقت پورا ہوا ا±دھر مسیحا یہ گئے، وہ گئے ،اگلی شفٹ آئے، نہ آئے کوئی پرواہ نہیں نہ کوئی ڈاکٹر،نہ کوئی اسسٹنٹ اورنہ ہی کوئی لیڈی ہیلتھ ورکر ، سوامی نگر میں خاتون عاصمہ نےگرتےپڑتے بیڈپرہی بیٹے کوجنم دےدیا ،دھوبی گھاٹ کی رہائشی خاتون عاصمہ شاہدکوگزشتہ شام ساڑھے7بجے ہسپتال لایا گیا تھا ،حاملہ خاتون کو بیڈ بھی فراہم کیا گیا ،مگر ہسپتال کے عملے نے اپنی روش نہ بدلی،درد سے کراہتی خاتون کو چھوڑ کر چلتے بنے۔ایم ایس آئی اینڈ گائنی ہسپتال ڈاکٹرمنظور احمد نے نرس سخر اور لیڈی ہیلتھ ورکرگلشن شہزادی کو معطل کرکے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔محکمہ صحت کو بہتراندازمیں چلانے کیلئے ایک ہی محکمے کے دو وزیربنائے گئے لیکن آئے روزہسپتالوں میں غفلت کے ریکارڈایسے ٹوٹتے ہیں،جیسے ڈاکٹروں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain