تازہ تر ین

اخلاقی طور پر کمزور کرنے کیلئے جعلی ڈگری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے کیسز کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے، ڈی جی نیب لاہور کو اخلاقی طور پر کمزور کرنے کیلئے چند مخصوص لوگ ان پر جعلی ڈگری کے الزامات لگارہے ہیں، انہوں نے2002 ءمیں الخیر یونیورسٹی آزاد کشمیر سے ڈگری مکمل کی جس کے بعد2003 ءمیں انہیں ڈگری ایشو کی ہائر ایجو کیشن نے2015 ءمیں ڈگری اصل ہونے کی وجہ سے اس کی تصدیق کی تھی، نیب لاہور کے تفتیشی افسران کی ٹیم اگلے ہفتے لندن جائے گی، اہم گواہوں کے بیان اور ثبوت حاصل کرے گی، اس سے پہلے بھی افواہیں پھیلائی گئیں کہ نیب لاہور کی ٹیم لندن گئی جس کی نیب کی جانب سے تردید کی گئی کہ نیب لاہور کی کوئی ٹیم لندن نہیں گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain