تازہ تر ین

خوش الحان قاری طوطے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

عمان (این این آئی) اردن کے خوش الحان قاری طوطے کی تلاوت ِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن میں ایک ایسا طوطا ہے جس نے قرآن پاک کی چھوٹی سورتیں اور کئی آیات حفظ کرلی ہیں۔اس طوطے کا نام مدلل ہے جسے اردن کے ایک شہری نے پالا ہے۔مدلل کی عمر تقریباً 7سال ہے اور اس نے سورة الاخلاص، سورہ کوثر،سورة التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں یاد کررکھی ہیں ۔طوطے کا مالک ایک ڈینٹسٹ ہے جو اپنے کام کی جگہ پراسے قرآنی آیات پڑھ پڑھ کرسناتا تھا جوب اب طوطے کو حفظ ہوچکی ہیں۔قرآنی آیات کا حافظ اردنی طوطے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر قاری طوطے کی ویڈیو وائر ہوگئی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain