تازہ تر ین

نام نہاد مولویوں نے حلالہ کاروبار بنا لیا، نکاح کا ریٹ 20 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت میں تین طلاق کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد حلالہ نکاح کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس اضافہ کے باعث کئی شہروں میں یہ کاروبار کی صورت اختیار کر گیا ہے اور کئی مولوی حضرات ایک حلالہ نکاح کے بیس ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ طلب کر رہے ہیں۔ اخبار نے کئی شہروں میں ایسے مولویوں کے نام اور ان کے مدرسوں کی تفصیلات بھی شائع کی ہیں۔ حلالہ نکاح کرنے والے مولوی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تشہیری مہم کا سہارا لے رہے ہیں۔ حلالہ نکاح کرنے والوں میں سے اکثر پہلے شادی شدہ ہیں۔ بھارت میں امام کونسل کے رہنما مولانا مقصودالحسن قاسمی نے اس سلسلے میں بتایا کہ بلاشبہ اسلام میں بعض مسالک کے علماءحلالہ نکاح کو جائز سمجھتے ہیں لیکن اس کو کاروبار بنانے والے افراد کو مدرسوں سے نکالنا ہوگا۔ انہوں نے ایسے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain