تازہ تر ین

ناکام سیاستدان، صحافی ریٹائرڈ فوج، ن لیگ اور فوج میں جنگ چاہتے ہیں، احسن اقبال

لاہور ، نارووال ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروںکے درمیان کوئی ٹکراﺅ نہیں تاہم چند ناکام سیاستدانوں، ریٹائرفوجی افسران اور صحافیوں پر مشتمل ٹرائیکا اپنے لئے چور دروازہ کھولنے کےلئے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) اور سب سے طاقتور ادارے فوج کے درمیان جنگ کرانا اورغلط فہمی پیدا کرنا چاہتا ہے ،ایسے لوگوں کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،امن اور سیاستی استحکام کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں کرسکتی اسی لئے جو کوئی بھی پاکستان کے استحکام او رامن کو خراب کرے گا وہ پاکستان سے دشمنی کرے گا ،مسلم لیگ (ن) سٹین لیس سٹیل میں ڈھل چکی ہے اب اس میں کوئی نقب نہیں لگا سکتا ، شیخ رشید جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کی توہین کرنا بند کریں ، پاکستان کے قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے مقابلے میں متوازن ہے اور جو لوگ قرضوں کے حجم کو دیکھتے ہیں وہ یہ کیوںنہیں دیکھتے کہ چار سالوں میں پاکستان کی جی ڈی پی اپنے سائز سے کتنی بڑھ گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر لاہور میں دوسری بین الاقوامی بزنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک عمومی ملک بن چکا ہے ،ہم نے 66سال کی قیمت ادا کر کے پانچ سال کی مدت کی حرمت کو اس ملک میں بحال کیا ہے اور اب انشا اللہ دنیا کو پیغام دینے جارہے ہیں کہ پاکستان ایک مستحکم جمہوریت ہے اور 2018میں وقت مقررہ پر انتخابات ہوں گے جس سے نہ صرف پاکستان مضبوط ہوگا بلکہ بین الاقوامی دنیا میں ہمارا امیج مزید مستحکم ہوگا ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب میں اخباروں مےں پڑھتا ہوں کہ معزز جج صاحبان انتظامی آفسران کو چھاڑ پونچھ کرتے ہیں اوریہاں تک کہہ دےتے ہیں کہ کیا اس ملک کا نظام انسانوں کے ہاتھ میں ہے ؟جب بےس بےس سال ایک مقدمے کا فےصلہ نہیں ہوتا اور لوگ انصاف کےلئے در بدر ہوتے ہیں تو پھر میں بھی سوچتا ہوں کہ نظام عدل کو کون چلا رہا ہے پاکستانی معاشرے اور ملک کو ٹھےک کرنے کےلئے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہمیں اپنے اپنے حصے کا کام کر نا ہو گا،خرابےاںہر نظام مےں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو کھائی مےں پھےنک تو سکتا ہے مگر ملک کو ترقی کی طرف نہیں لیکر جا سکتا،ملک چلانے کےلئے تجربہ درکار ہو تا ہے جو خان صاحب کے پاس نہ ہے کیونکہ نہ تو وہ کونسلر منتخب ہوئے نہ کبھی کسی انتظامی امور کو چلایا،عمران خا ن مےرے سے کرکٹ کی بات کرے تو مےں سنو کیونکہ ان کے پاس کرکٹ کے حوالے سے تجربہ ہے مگر جب وہ ہم سے ملک چلانے کی بات کریں گے تو ہم ان کی بات کو ردی کی ٹکری مےں پھےنک دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو ترقی کی طرف لیکر جاتے ہیں مگر جب دس دس سال کا مار شل لا اس ملک کو کھو کھلا کر دےنا ہے،تبدےلی وہ نہیں جو عمران خا ن تقرےوں مےں کرتے ہےں اگر کوئی فارمولا ہوتا تو خان صاحب چار سالوں میں خےبر پختونوا میں کچھ کر کے دیکھاتے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ جیل کے افتتاح کے موقع پر تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے پنجاب بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں قیدیوں کی سہولت کے لئے کھیل کے میدان کے علا وہ قید یو ں کو صحت کی طبی سہو لت کے لیے بہترین ہسپتال قائم کیا گیا ہے اور ان تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ وہ دورا ن اسیر ی تعلیم جیسی دو لت سے رو شنا س ہو سکیںتقریب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب ملک احمد یار ہنجرا،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز ،ڈی پی او کشور عمران کے علاوہ ایم پی اے رامیش سنگھ اروڑا،چیئر مین ضلع کونسل احمد اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا علی ارشد کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ وفا قی وزیر دا خلہ نے کہا کہ نا رووا ل ڈسٹر کٹ جیل کے قیا م سے قید یو ں کی لو ا حقین کی مشکلا ت کم ہونگی۔وفا قی وزیر نے جیل انتظا میہ کو قیدیوں کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بھی شیڈ قائم کر نے کی ہد ا یت کی ۔انہو ں نے کہا کہ نارووال کی جیل کا شما ر پنجا ب کی بہتر ین جیلو ں میں ہو گا ۔ صوبائی وزیر پنجاب جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع میںبین الا قوا می معیار کی جیلیں قائم کی گئی ہیںجہا ں پر قید یو ں کے لیے سنٹر سکو ل بھی بنا ئے گئے ہیں تا کہ قید ی معا شر ے کے مہذب شہر ی بن سکیں۔انہو ں کہا کہ پنجا ب حکو مت کی کا و شو ں سے اللہ تعا لی کے فضل سے پنجا ب بھر کی تما م جیلو ں کا نقشہ تبد یل ہو چکاہے۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ پنجا ب بھر کی جیلیں اب سزا خا نہ نہیں بلکہ اصلا ح خا نہ بن چکی ہیں اور عنقر یب جیلو ں میں جیمرز اور سی سی ٹی کیمرے بھی لگا ئے جا رہے ہیں اور اس کے سا تھ سا تھ قید یو ں کی سہو لت کے لیے جیلو ںمیں پی ٹی سی ایل ٹیلی فو ن کی سہو لت بھی فرا ہم کی جا رہی ہے مز ید جیلو ں میں قید یو ں کی نقل حمل کی چیکنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں ۔وفا قی دا خلہ اور صو با ئی وزیر جیل خا نہ نے آئی جی اور ڈی آئی جی کے سا تھ جیل کے مختلف حصو ں کا تفصیلی معا ئنہ بھی کیا اور جیل میں قید یو ں کو جیل انتظا میہ کی طر ف سے دی جا نےوا لی سہو لیا ت کا بھی جا ئز لیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان،سپرنٹنڈنٹ جیل نارووال ملک صفدر نواز نے بھی اس مو قع پر تقر یب سے خطا ب کیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain