تازہ تر ین

کو ئیک مارچ کا مو سم نہیں نئی حلقہ بندوں کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہو نگے

سلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئیک مارچ کا موسم نہیں نئی حلقہ بندیاں نہ ہوئیں تو انتخابات غیر آئینی ہوں گے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑنے والے اشارہ دے رہے ہیں ان کے پیچھے بڑی طاقت ہے۔
نثار (ن) لیگ کے ڈائریکٹر کیوں بنے ہوئے ہیں اگر انہیں مسئلہ ہے تو پنجاب ہاﺅس چھوڑ دیں نواز شریف جیل جاکر خاموش ہوگئے تو سیاست ختم ہوجائے گی انہیں بھٹو بننا پڑے گا خان کو کان میں بتایا جلد اثر کرتاہے نواز شریف اپنا دماغ کم استعمال کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو چپ رہنے کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں اگر انہوں نے خاموش رہ کر فیصلہ قبول کرلیا تو پھر سیاست کیا ہوئی؟ وہ جیل جاکر چپ ہوگئے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو دیر سے مگر بات سمجھ آگئی ہے انہیں بھٹو بننا پڑے گا نواز شریف کو جیل میں جانے سے کامیابی مل سکتی ہے میاں صاحب اپنا دماغ کم استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ عمران خان نے چھوڑا یہ لوگ اشارہ دے رہے ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی بڑی طاقت ہے چوہدری نثار نے وقت پر آواز نہیں اٹھائی چوہدری نثار (ن) لیگ کے ڈائریکٹر کیوں بنے ہوئے ہیں وہ پنجاب ہاﺅس میں بیٹھ کر سموسے اور سینڈویچز کھاتے ہیں اگر انہیں اتنا مسئلہ ہے تو پنجاب ہاﺅس چھوڑ کیوں نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوٹیک مارچ کا موسم نہیں کوئی ایمرجنسی نہیں لگی کہ کوٹیک مارچ ہو آئینی ترمیم انتخابات وقت پر کرانے کیلئے کی جائے گی عمران خان نے شاید ترمیم پڑھی نہیں بلکہ کسی نے ان کے کان م یں کہا ہے او رخان صاحب کے کان میں جو بتا دے اس کا اثر جلد ہوتا ہے عمران خان جیل جانے س ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری کا مل کر کام کرنا ملک کیلئے اچھا ہے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہونا ضروری ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain