تازہ تر ین

سموگ چھا گئی،اندھیروں کا راج

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں سموگ کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سموگ کے باعث آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں
موٹروے پر اکثر مقامات دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس سے حد نگاہ پچاس میٹر سے کم رہ گئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر اور تیزرفتاری سے گریز کی ہدایت کردی اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگائیں۔ شہری موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کر سکتے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کو محکمہ موسمیات کے تعاون سے بروقت آگہی مہم شروع کرنی چاہئے تھی۔ شہروں اور دیہات میں بھرپور مہم نہیں چلائی جا سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے آٹھ دس دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں‘ جب تک بارش نہیں ہو گی سموگ کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ سموگ کی وجہ سے شہریوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا ہے‘ خاص طور پر آنکھوں‘ سینے اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ دمے کے مریضوں کی تکلیف میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جلدی امراض کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ دھواں دینے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھرپور مہم نہیں چلائی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیہات میں کھیتوں کی صفائی کے مڈھوں اور دیگر اشیاءکو آگ لگانے سے روکنے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں اور دفاتر کے علاوہ گلی محلوں میں پڑے ہوئے کوڑاکرکٹ کو تلف کرنے کی بجائے آگ لگانے کا سلسلہ کسی روک ٹوک کے بغیر جاری ہے۔ آلودگی اور خشک سالی کی وجہ سے سموگ کا سلسلہ موثر اقدامات ہی سے ختم ہو گا‘ اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain