اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہ اہے کہ 2018ءمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ، حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیاں نہیں کررہی، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آئے جس سے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے ارکان اسمبلی اچھے چھوڑ چکے ہیں، اب لیگی حکومت کوئی آئینی ترمیم لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، 30 دسمبر سے پہلے حدیبیہ ، ماڈل ٹاو¿ن کیس کا فیصلہ ہوجائیگا، پاکستان میں اب عدلیہ اور فوج قانون و آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، حالات بدل چکے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ساری شریف فیملی کو مائنس ہوتے دیکھ رہا ہوں، یہ جو نظر آتے ہیں وہ ہیں نہیں، دو نمبر لوگ ہیں ، لیڈرانہ صلاحتیں ہی نہیں ہیں، نوازشریف کو ڈر ہے کہ اگر اسے سزا ہوگئی تو دنیا بھر میں اکھٹی کی ہوئی دولت بھی ہاتھ سے نکل جائیگی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیرخزانہ کیلئے نام مانگ لئے ہیں، وہ قریبی دوستوں کو کہتے پائے گئے کہ ڈار پھنسنے والا ہے ، شریف خاندان سیاسی شہید بننے کیلئے ساری حرکتیں کررہاہے اور عدلیہ کو برا بھلا کہہ رہاہے ، اچکزئی کو آرمی چیف کے ایران جانے سے بڑی تکلیف ہوئی ہے۔