کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فاروق ستار نے عامر خان کو ساتھ بٹھانے سے انکار کر دیا۔ عامر خان فاروق ستار کی ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران وہاں پہنچے۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ پاکستان کے سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران عامر خان کو ساتھ بٹھانے سے انکار کردیا۔ عامر خان پریس کانفرنس کے درمیان وہاں پہنچے تو فیصل سبزواری انہیں لئے فاروق ستار کے پاس پہنچے اور عامر خان بارے بتایا جس پر فاروق ستار نے جواب دیا کہ میں نہیں ملوں گا۔ میرا دل بہت دکھا ہوا ہے۔ فاروق ستار نے ایک بار بھی نظر اٹھا کر عامر خان کی جانب نہ دیکھا اور وہ ناراض ہو کر چلے گئے۔