لاہور ( عامر سلامت سے)صوبائی دارلحکومت مےں سر دی کی آمدآتے ہی کروڑوں روپے مالےت کے خشک مےوہ جات دےگر ممالک سے غےر قانونی طور پر ٹےکس ڈےوٹی ادا کئے بغےر شہر وں مےں آنے لگے کسٹم عملہ رات گئے ناکہ بندےاں کر نے کے باوجود بھی سمگل شدہ خشک مےوہ جات پکڑنے مےں ناکام نذرانے وصول کر تے ہوئے اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ کر نے لگے جبکہ پرچون مارکےٹ مےں خشک مےو ہ جات مہنگے داموں فروخت جاری ذرائع کے مطابق شہر کی اہم مارکےٹ شاہ عالمی اور اکبری مارکےٹ سمےت دےگر مارکےٹوں مےں سر دےوں کی آمد آتے ہی خشک مےوہ جات کی مانگ مےں اضافہ ہو گےا اور غےر قانونی طور پر سمگل کر تے ہوئے خشک مےوہ جات جن مےں چلغوزے ،کاجو ،پستہ ،بادام ،اخروٹ ،خوبانی سمےت دےگر مےوہ جات افغانستان ،اےران سے پاکستان مےں بغےر کسٹم ڈےوٹی ادا کئے آنے لگے انتہائی مہنگے خشک مےوہ جات شہر کی اہم مارکےٹوں مےں فروخت کئے جارہے ہےں اور کسٹم فےلڈ عملہ جو کہ رات گئے بھی ناکہ بندےاں کرتے ہوئے سمگل شدہ سامان لانے والوں کے خلاف کاروائےوں کے دعویٰ کر تے ہےں مگر خشک مےوہ جات کے کنٹےنرز مختلف طرےقوں سے غےر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے مختلف شہروں مےں کراچی پورٹ سمےت پشاور کے راستے آتے ہےں جن کو چےک بھی نہےں کےا جاتا اور غےر قانونی طور پر خشک مےوجات آتے ہےں ذرائع نے انکشاف کےا ہے کہ خشک مےوہ جات کا کاروبار کر نے والے تاجر کسٹم عملے سے ملتے ہوئے مبےنہ رشوت دےتے ہےں اور انکے خلاف کاروائےاں اسی لئے عمل مےں نہےں لائی جا سکتی خشک مےوہ جات جو کہ پاکستان مےں انتہائی مہنگے ملتے ہےں اور ٹےکس ادا کئے بغےر پرچون مارکےٹوں تک باآسانی پہنچائے جارہے ہےںاور ان کنٹےنرز کے جعلی ٹےکس رسےدےں بھی بنائی جاتی ہےں تاکہ کسٹم عملہ اسکو جواز بنا کر جانے دےتے ہےں اور اعلیٰ افسران کو خانہ پوری کی حد تک کاروائےاں کر تے ہوئے سب اچھے کی رپورٹ کرتے ہےں ۔