تازہ تر ین

آ خری روز زیئرین کا رش‘ نعمت سماع کی محفلیں ، لاہور میں عام چھٹی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخش ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز محفل نعت ‘سماع کا سلسلہ جاری ‘بڑی تعداد میں لوگوں نے چادریں چڑھائیں ‘ لاکھوں عقیدت مندوں نے حاضری دی آ ج ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی طرف سے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی مناسبت سے لاہور شہر میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس ضمن میں شہر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز بند رہیں گے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے تمام ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سختی سے ان احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ یا سرکاری سکول کھلا ہوا تو ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کھولنے پر پرائیویٹ سکول انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو ہدایت کی کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کی نگرانی کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain