تازہ تر ین

قصور :7سالہ بچی سے اغوا کے بعد زےادتی جسم پر تشدد کے نشانات

قصور(بیورورپورٹ) قصورشہر میں ایک اور معصوم بچی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ اعظم خاں کے (ا)کی سات سالہ معصوم بیٹی گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگئی جس کی تلاش کے لیے شہر کی مختلف مساجد میں ناصرف اعلانات کرائے گئے بلکہ اہلخانہ اور محلہ دار بچی کی تلاش میں گلی گلی بھٹکتے رہے تاہم ساری رات تلاش کے باوجود بچی (ک)کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس پر بچی کے رشتہ داروںنے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو بھی اطلاع کی بتایا گیاہے کہ صبح کے وقت بچی بیہوشی کی حالت میں لکڑی کے ایک ٹال کے گردمیں ملی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچایا گیا بتایا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر تشددکے نشان ہیں اور اسے نامعلوم ملزمان نے اغواءکرنے کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس امر کی تصدیق میڈیکولیگل میں بھی ہوگئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے اغواءاور زیادتی کامقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد بچوں کے اغواءزیادتی اور قتل کے واقعات میں ہونیوالے ایک اور واقعہ کے اضافہ نے شہر میں پھر سے خوف وہرا س پھیلا دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain