تازہ تر ین

نجم سیٹھی نے پی سی بی کو ذاتی جاگیر بنالیا ،پی ایس ایل مالکان کی مخالفت کے باوجود ”میں نہ مانوں کی رٹ لگا دی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز مالکان کی مخالفت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پ سی بی)، ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں ڈٹ گیا اور کہا کہ وہ لیگ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔لیگ کا میزبان امارات کرکٹ بورڈ ہے جہاں پی سی بی اپنی ہوم سیریز کراتا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی چھ میں سے ایک فرنچائز نے پہلی ٹی ٹین لیگ میں ٹیم خریدی ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ سے پاکستان سپر لیگ مالکان کے مفادات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں دیگر معاملات کے علاوہ ٹی ٹین لیگ کا معاملہ سب سے نمایاں رہا۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزوں نے ٹی ٹین لیگ پر اپنے تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرے اور لیگ کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے والی پہلی ٹی ٹین لیگ آئندہ ماہ 14 سے 17 دسمبر تک ہوگی، جس میں انگلش کپتان یوان مورگن سمیت صف اول کے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔پہلی ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں پنجاب لیجنڈز، پختون، مراٹھا عربینز، کیرالہ کنگز، بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔دبئی میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain