لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی نسل روشن پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے، اس لئے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کے لئے ہم نے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے کمپیوٹر لیبز جیسا انقلابی پراجیکٹ تیزی سے مکمل کیا گیا ہے اور اس پراجیکٹ کی بدولت نوجوان نسل بدلتے ہوئے عصری تقاضوں اور جدید علوم سے آراستہ ہو رہی ہے، اسی طرح ذہین طلبا و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ کی تقسیم کے شاندار منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں اور اب تک اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ دیئے جاچکے ہیں جبکہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کو معروف بین الاقوامی درسگاہوں کے دورے کرائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں کی خوبی ےہ بھی ہے کہ اس مےں پاکستان کی تمام اکائےوں کے بچے اور بچےاں شامل ہیں اور مسلم لےگ (ن) کی پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کے باعث قومی ےکجہتی اور قومی وحدت کو فروغ ملا ہے۔ وہ نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ وسائل سے محروم ہونہار طلبا و طالبات کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اور اس تعلیمی فنڈ سے لاکھوں طلبا و طالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کا قیام نئی نسل کو تعلےم دے کر بااختےار بنانے کے حوالے سے ایک تارےخ ساز اقدام ہے اور حکومت کے اس انقلابی پروگرام سے ہزاروں طلبا و طالبات انجینئرز، ڈاکٹرز، بینکرز، سائنسدان اور معاشی ماہرین بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی 60فےصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور آبادی کا ےہ حصہ پاکستان کی ترقی کےلئے امےد کی کرن ہے جس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ ملک کی آبادی کے اس بڑے حصے کو بااختےار بنا کر ترقی کا سفرتےزی سے طے کرےں گے اور اسی لئے ہماری حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہےں بااختےار بنانے کےلئے بے مثال پروگرام شروع کئے ہےں اور قوم کے تابناک مستقبل کےلئے نوجوانوں کوجدےد علوم سے آراستہ کرنے پراربوں روپے کی سرماےہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سےنکڑوں طلباءو طالبات چےن مےں چےنی زبان سےکھ رہے ہےں اور اسی طرح طلباءو طالبات کا وفد ترک زبان کے کورس کےلئے ترکی بھجواےا گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ہدف کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں اور پنجاب سکل ڈوےلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک لاکھوں نوجوان فنی تعلےم کے زےور سے آراستہ ہوچکے ہےں اور باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں مےرٹ کاراج ہے اورتمام شعبوں مےں مےرٹ ہی چلتا ہے۔ صوبے مےں سفارش،دھونس دھاندلی،اقرباءپروری اورکرپشن کے بتوں کو توڑ دےا گیا ہے اور نوجوانوں کی ترقی کے تمام پروگراموں مےں مےرٹ ہی سکہ رائج الوقت ہے۔ تمام اداروں مےں مےرٹ کے ذرےعے باصلاحےت اور اہل افراد کو شامل کےا گیاہے کیونکہ مےرٹ ہی ترقی اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا سفر نوجوانوں کو ترقی کاانجن بنا کرہی طے کےا جاسکتا ہے اور مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے اس جانب رجحان ساز اقدامات کئے ہےںاور تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیںاور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے آئندہ بھی وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ”وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم“بلاسود قرضوں کی ایک منفرد سکیم ہے اوراس سکیم کے تحت لاکھوں گھرانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں-پنجاب حکومت نے اس سکیم کے تحت گزشتہ چند برس کے دوران 17لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے دئےے ہیں -مجموعی طورپر 36ارب 70کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دئےے گئے ہیں اور ان قرضوں کی واپسی کی شرح 99.96فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال ”وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم“کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے مزید2ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یہ بات آج یہاں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ”وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم“پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس عظیم پروگرام کے تحت لاکھوں خاندان قرضے حاصل کر کے آج باعزت روز گار کما رہے ہیں- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی و کالم نگار حبیب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔





































