لاہور (کرائم رپورٹر) راوی پل بتی چوک کے قریب آج صبح سنی تحریک کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی جس کے نتیجہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے سکول‘ کالج اور دفاتر جانے والے افراد ٹریفک میں پھنس گئے جبکہ میٹرو بس کا روٹ مختصر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے راوی پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو کر رہ گئی۔ ٹریفک کے باعث دیگر اضلاع سے آنے والے مسافر رش میں پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مشتعل افراد سے مذاکرات کے بعد مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان نے ناموس رسالت قانون میں ترمیم کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
راوی پل بند





































