تازہ تر ین

نواز شریف کا نظریہ کرپشن، کپتان سابق وزیر اعظم پر پھر برہم، ختم نبوت بل میں تبدیلی کی سازش کس نے کی، نام بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچانا ہے۔ نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد ہونے پر عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج کے معاملے سے قوم کو پیغام گیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں، اخلاقیات جمہوریت کا بنیادی اصول ہے لیکن آج (ن) لیگ نے اس اصول کی نفی کرتے ہوئے اپنے لیڈر کو قانون سے بالا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ نااہلی کے باوجود نوازشریف کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی، جمہوریت کا تماشا بنانے پر مسلم لیگ(ن) اراکین کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔ عمران خان نے بتایاہے ک ختم نبوت پر یقین اسلام کا بنیادی رکن ہے اور انہوں نے ختم نبوت کا بل چپ کر کے تبدیل کرایا ختم نبوت بل میں تبدیلی ایک منصوبہ تھی جس کا کوئی مقصد تھا اسحاق ڈار کے پاس شریف خاندان کے منٹی لانڈرنگ کے راز ہیں نواز شریف اسحاق ڈار کے پیچھے کھڑے ہیں حدیبیہ پیپر مل بھی جلد کھلنے والا ہے، پیرا گون کے ذریعے بہت سی چیزیں سامنے آنے والی ہیں عوام کے پیسے چوری کرکے نواز شریف امیر بنے اور اب یہ چوری کا پیسہ بچانے کےلےءہاتھ پاﺅںمار رہے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے ایک چور کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے نواز شریف پیسے چوری کر کے ایشین ٹائیگر بن گئے۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی کمیٹی میں اڑتالیس گھنٹے میں کام ہو جانا چاہئے تھا۔ پارلیمنٹ نے کوئی کام بھی ملک کی بہتری کے لئے نہیں کیا ایک ٹبر ہی کرپٹ نہیں یہ سب کے سب کرپٹ ہیں۔شاہد خاقان عباسی کو اللہ نے ایک موقع دیا اس کا کام تھا کہ کھڑا ہوتا اور ثابت کرتا میں وزیر اعظم ہوں لیکن انہوں نے شریف خاندان کی غلامی ہی کی ان کی غلامی کا انداز تاریخ میں لکھا جائے گا وزیر اعظم کی کوئی اہمیت نہیں شاہد خاقان کچھ نہیں کر سکتے وہ تو نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔جب میں قومی کرکٹ ٹیم کا کیپٹن تھا تو نواز شریف نے مجھے بطور کیپٹن دو پلاٹ دیے جو میں نے شوکت خانم ہسپتال کودے دیے لیکن یہ اسمبلی میں کہتے پھر رہے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو پلاٹ دیے انہوں نے وہ بھی یاد رکھا ۔ نواز شریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے شریف خاندان کے لئے اربوں کی کرپشن کوئی چیز نہیں وہ پیسہ بچانے کےلئے مودی سے بھی دوستی کر رہے ہیں ۔احسن اقبال شریف خاندان کو بچا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پوری دنیامیں کرپشن ہوتی ہے احسن اقبال چوری چھپانے کے لئے مذہب کا سہارا لے رہے ہیں احسن اقبال کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم نہیں آئی۔ شریف خاندان پہلے رشوت دیتا ہے اور پھر بلیک میل کرتا ہے ان لوگوں نے اداروں کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد ناممکن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مسائل سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے قبل از وقت الیکشن۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain