تازہ تر ین

خبریں کی سلور جوبلی پر گرینڈ شو، نامور فنکاروں نے 5 گھنٹے تک محفل کو گرمائے رکھا

لاہور (وقائع نگار) خبریں کی سلور جوبلی کے سلسلے میں منگل کو الحمرا ہال میں ایک خوبصورت تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے پرفارم کیا۔ یہ تقریب پانچ گھنٹے تک جاری رہے۔ کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں ان فنکاروں نے محفل کو گرمائے رکھا۔ حاضرین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ وہ شروع سے آخر تک ہال میں موجود رہے۔ اس خوبصورت تقریب میںملک کے نامور کلاسیکل گلوکار حامد علی خاں، شاہدہ منی، جواد احمد، عارف لوہار، حمیرا ارشد اورشبنم مجیدکی شرکت، مزاحیہ اداکاروں امان اللہ، امانت چن، افتخار ٹھاکر، نواز انجم اور لکی ڈئیرکے ساتھ ہنستی مسکراتی باتیں، لطیفوںاور جملے بازی نے محفل کو دوبالا کردیا۔ لوک گلوکار بینڈ بابا گروپ نے ہیر وارث شاہ سے جبکہ شبانہ نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں شریک نوجوانوں، خواتین اور فیملیز نے فنکاروں کو دل کھول کر داد دی۔ روزنامہ خبریں کی 25ویں سالگرہ کے حوالے سے گزشتہ روز گرینڈ انٹرٹینمنٹ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ صف اول کے گلوگاروں اور کامیڈین نے فن کا مظاہرہ کیا اور خبریں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ کلاسیکل گلوکار استاد حامد علیخاں نے چیف ایڈیٹر خبریں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب بھی بلایا گیا پرفارم کرنے کے لیے حاضر ہوا اور ہوتا رہونگا۔ انہوں نے ضیاشاہد کی فرمائش پر مشہور ملی نغمہ” اے وطن پیارے وطن“ پیش کیا۔ معروف اداکارہ اور گلوکارہ شاہدہ منی نے خبریں کی سلور جوبلی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کئی گیت سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ مشہور زمانہ گلوکار جواد احمد کی آمد پر ہال میں بیٹھے نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کر کے استقبال کیا۔ انہوں نے روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کو انکی 50سالہ صحافتی خدمات پر مبارکباد پیش کی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ ضیاشاہد ہماری دھرتی کی پہچان ہیں انہوں نے جنوبی پنجاب کے وڈیرہ شاہی کے ظلم کے ستائے ہوئے محروم طبقے کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائی۔ انہوں نے جگنی گا کر حال میں موجود شرکاءکو خوب لطف اندوز کیا۔ حمیرا ارشد نے اپنے مشہور گیت ”میں نئی بولدی“ سنایا جسے عوام نے بے حد سراہا۔ شبنم مجید نے بھی اپنی غزل سے خوب سماں باندھا جبکہ شبنم مجید کی چھ سالہ بیٹی مومی علی نے بھی گانا گایا۔ پروگرام میں معروف گٹارسٹ سجاد طافو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقہ رحیم یارخان کے ڈانسر رانا اقبال نے کتھک ڈانس کرکے شرکاءسے خوب داد لی۔ مزاحیہ آئٹم پیش کرنے کےلئے جب نواز انجم، مشہور زمانہ فنکار امان اللہ اور لکی ڈئیر سٹیج پر آئے تو شرکاءنے خوب تالیاں بجائیں نواز انجم نے کہا کہ میری پہچان اور آج جس مقام پر ہوں سب خبریں کی وجہ سے ہوں امان اللہ اور لکی ڈیئر نے ایسے مزاحیہ خاکے پیش کئے جن کو سن کر ہال میں موجود شرکاءہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ گرینڈ شو میں دوسری کامیڈین جوڑی افتخار ٹھاکر اور امانت چن کی تھی اس موقع پر انہوں نے اپنے فی البدیہہ جملوں سے لوگوں کو خوب ہنسایا جبکہ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ خبریں نے ہمیشہ فن اور فنکار کی عزت افزائی اور قدر دانی کی ہے جس کی وجہ سے مجھ جیسے فنکار آج اپنی پہچان بنا سکے۔ معروف ڈریس ڈیزائنر اور ماڈل ڈولی نے خواتین سے کہا کہ وہ فیشن کے چکر میں اپنی ثقافت کو نہ بھولیں بلکہ اپنا کلچر اپنائیں کیونکہ اسی سے ہم خود کو دنیا میں متعارف کرواسکتے ہیں۔ ملک کی پہلی ڈھول پلئیر عریشمہ نے بھی سلور جوبلی پروگرام میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ روزنامہ خبریں کی جانب سے ضیاشاہد نے تمام فنکارں کو اس خصوصی پروگرام میں شرکت پر بطور یادگار سوینئر شیلڈز دیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain