تازہ تر ین

گھر کا بھید لنکاڈھائے ،، نواز شریف کے بھائی کے داماد کا ایسا اقدام کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے، ن لیگ کی بجائے کس پاڑٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،دیکھئے خبر

کراچی (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز اور میاں عباس شریف کے داماد میر عاصم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں سندھ کے سینئر وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ میر عاصم میاں عباس شریف کے داماد ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ میر عاصم نے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی سندھ کا شکرگذار ہوں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ خواجہ اظہار پہلے ایجنسیوں سے جان چھڑا لیں پھر کراچی پر قبضے کے کسی پر الزامات عائد کریں۔ خواجہ اظہار الحسن اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ وہ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے ۔ کراچی کے عوام ماضی میں ڈر اور خوف سے اپنے فیصلے آزادانہ نہیں کرسکتے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اب عوام ڈر اورخوف سے نکل چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے لوگ خود انکشافات کر رہے ہیں اور ان کے پول کھول رہے ہیں ۔ لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ ایم کیو ایم اس شہر میں کیا کرتی رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ دھرنے سے اسلام آباد کے لوگ تنگ آچکے ہیں ۔ وفاقی حکومت دھرنا ختم کرانے میں بے بس نظر آتی ہے ۔ اگر اسلام آباد پولیس بے بس ہے تو وفاقی حکومت افواج پاکستان سے مدد لے سکتی ہے ۔ اگر فوج سیلاب میں لوگوں کی مدد کر سکتی ہے اور سڑکیں بنا سکتی ہے تو یہ کام بھی کر سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain