اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ سمیت 37 پارلیمنٹرنز کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ رابطے ،قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، آئی بی نے خط کو جعلی قرار دے کرمسترد کردیا جبکہ اینکر ارشد شریف کا کہنا تھا کہ خبر آئی بی کے دو افسروں نے تصدیق کی تھی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا افضال حسین نے کہا کہ فریقین کو سننے کےلئے کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کرنا پڑا۔ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کردہ مواد کا مطالعہ کریں گے اس کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
