اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں لیٹا ہوا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک ہسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اقدامات اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیانات سے جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے اس کے پیچھے پیپلز پارٹی کا کوئی ہاتھ نہیں۔