تازہ تر ین

کیو موبائل کی ایک اور چوری ، 9 کروڑ سے زائد مالیت کے سمگل شدہ فون برآمد

ملتان (کامرس رپورٹر) کلیکٹر کسٹم ملتان سعود عمران احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیس نومبر کو مال پلازہ کے عقب میں رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر خصوصی ٹیم نے ساڑھے نو ہزار سمگل شدہ کیو موبائل فون قبضے میںلے لئے۔ کلیکٹر کسٹم ملتان سعود عمران نے کہاکہ مارچ سے اب تک 87نان کسٹم گاڑیاں پکڑی گئیں اور 90ہزار لٹر سمگلڈ ڈیزل پکڑا۔ ایک سلک کنٹینر، آٹو پارٹس، اور 3گوداموں سے کروڑوں روپے کے سگریٹ اور انڈین گٹکا، شیشہ سامان برآمد کیا۔ سمگلڈ موبائل فون کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کسٹم آفیسر ڈاکٹر سعود عمران احمد نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کےلئے محکمہ کسٹم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد زوہیب سندیلہ، اسسٹنٹ کلکٹر اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ملتان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم نے 2روز قبل ایک خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال پلازہ کینٹ کے عقب میں واقع ایک رہائش گاہ سے 8کروڑ سے زائد مالیت کے 9500 کیو موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ مقدمہ کااندراج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ جس رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران موبائل برآمد کئے گئے ہیں وہ رہائش مالک نے کرائے پر دے رکھی ہے اس لئے انکا نام بتانا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیم نے 2ماہ قبل ایک گودام سے غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا، 90لٹر سمگل ڈیزل، مصنوعی سلک اور آٹوپارٹس کا بھرا ہوا کنٹینر جن کی لوکل مالیت کم و بیش 45کروڑ پے، مختلف کارروائیوں کے دوران قبضہ میں لیاگیا ہے۔ جس میں وہیکل کی مالیت 17کروڑ اور سگریٹ و دیگر سامان کی مالیت 28کروڑ شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ 87 گاڑیاں جن میںلینڈ کروزر، ہائی لیکس، کراﺅن اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں، کی نیلامی جلدی کی جائے گی۔ کلکٹر کسٹمز ملتان ڈاکٹر سعود عمران احمد نے کہا کہ اس سے قبل محکمہ کسٹم کی طرف سے جو بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں تمام کا ریکارڈ محکمہ میں موجود ہے۔ اس نظام کو مزید بہتر طور پر بنانے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنی کارروائی مکمل کرکے رپور ٹ جاری کرے گی۔ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر اسلام آباد طارق محمود پاشا، ممبر کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد محمد زاہد کھوکھر، چیف کلکٹر کسٹمز (سنٹرل) لاہور محترمہ زیبا حئی اظہر نے بہتر کارکردگی پر محکمہ کسٹم ملتان کے افسران اور عملہ کی تعریف کی ہے۔ کیو موبائل اس سے قبل بھی سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگاچکی ہے۔ گرین چینل سے 40کروڑ روپے سے زائد رقم ری فنڈ کرانے پر ایف بی آر نے کمپنی کیخلاف کارروائی بھی شروع کررکھی ہے۔ کیو موبائل جعلی اائی ای ایم آئی نمبر والے موبائل بیچنے کیلئے مشہور اور دہشت گردوں کا پسندیدہ برانڈز سمجھا جاتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain