تازہ تر ین

جلد فیصلوں سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثر پڑیگا:جسٹس منصور علی شاہ

لندن /لاہور(اےن اےن آئی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہمقدمات کے جلد فیصلوں سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا، پنجاب کی عدلیہ پاکستانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،صوبہ کی عدلیہ میں لائی جانے والی تمام اصلاحات کا مقصد مقدما ت کی شیلف لائف کم کرنا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں کیاجس کا انعقاد ورلڈ کانگرس آف اووسیز پاکستانیز کی جانب سے کیا گیا تھا۔فاضل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز پر مشتمل ایک وفد کے ہمراہ لندن کے دورہ پر ہیں۔ عدالتی وفد مےںکے اراکین جسٹس مامون راشد شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس علی اکبر قریشی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر ، محمد اکمل خان، ڈائر یکٹر جنرل ، ڈائر یکٹوریٹ آف ڈسٹر کٹ جوڈیشری مسزعائشہ خالد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ،سینئرانسٹریکٹر پنجاب جوڈیشری اکیڈمی محسن ممتاز ، سول جج،ریسرچ آفیسر، لاہور ہائیکورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرارآئی ٹی لاہور ہائیکورٹ جمال احمد شامل ہےں۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات کے جلد فیصلوں سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا، فاضل چیف جسٹس نے تقریب کے شرکاءکو سائلین و وکلاءکی سہولت کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں سہولت سنٹرز، ہیلپ لائن 1134 اور صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں مصالحتی مراکزکے قیام اور لاہور ہائی کورٹ میں انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم کے نفاذ کے بارے میں بھی بتایا۔ فاضل چیف جسٹس نے لندن دورہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دورہ سے پنجاب اور برطانوی عدلیہ کے درمیان بہترین روابط کو فروغ دیا جائے گا اور برطانوی عدلیہ کے تجربات اور اصلاحات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain