اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ملکوں کےساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخطوں کی منظوری دیدی ، کابینہ نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن ریٹائرڈندیم حسن آصف کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ کابینہ نے مرتضیٰ خان کو پی او ایف بورڈ کا مالی مشیر ، رحمت اللہ خان کی نیپرا میں ممبر بلوچستان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر حسین کی بطور جج بینکنگ کورٹ بہاولپور اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد کی بطور جج بینکنگ کورٹ گوجرنوالہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے مختلف ملکوں کےساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن حالیہ ریٹائرڈندیم حسن آصف کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ کو سعودی عرب اور ملائشیا کی طرف سے دیئے گئے ایوارڈز کی منظوری دی گئی ۔ سلواک ری پبلک کےساتھ بھی سیاسی مشاورت کے دوطرفہ ایم او یو کی منظوری دی گئی ۔ فلسطین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم کو اسٹار آف میرٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کے ایم او یو پر دستخطوں کی منظوری دی گئی ۔ یو این اقتصادی سماجی کمیشن ، نیشنل اسکول آف پالیسی میں معاہدے پر دستخطوں کی منظوری دی گئی ۔ نیشنل انرجی ایفشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی ۔سیگریٹ کے پیکٹ پر تصاویری وارننگ بڑھانے سے متعلق بین الوزارتی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔