لاہور(خصوصی رپورٹ)ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ادارے نے اپنی فیلڈفورس کی طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے پہلوان اور سابق ایس ایس جی کمانڈوز بھرتی کرلئے جن کی تعیناتی کا مقصد فیلڈ میں پیش آنے والی مزاحمتوں سے نمٹنا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھرتی کئے گئے ان افراد کو خوراک بھی پہلوانوں اورکمانڈوز والی دی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلوان اورکمانڈوز فیلڈ ٹیموں سے بدتمیزی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلیے بھرتی کیے گئے ہیں،ماضی میں کئی بارفوڈاتھارٹی ٹیموں کو مزاحمت اور تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 پہلوان اور14 سابق کمانڈوزکی بھرتی عمل میں لائی گئی ہے۔
