اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دھرنے کے شرکاءکے کھانے پینے پر اب تک تقریباً پونے پانچ کروڑ روپے خرچہ آچکا ہے۔ دھرنے والوں کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے جبکہ دھرنا قائدین میں سے کسی کی ماہانہ آمدن سے زائد نہیں ہے۔ اس وقت دھرنے کے مقام پر موجود 2200 افراد کو یومیہ تین وقت کا کھانا پانی مل رہا ہے۔ حلوے‘ خشک میوہ جات کے ساتھ طرح طرح کی مٹھائی بھی ملتی ہے جبکہ چائے قہوے کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاءکے کھانے پینے پر اب تک کم و بیش 4 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار سے زائد کے اخراجات ہوچکے ہیں جبکہ سوال یہ ہے کہ یہ سارا خرچہ اٹھا کون رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اداروں نے راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد اور لاہور کے کچھ تاجروں کا پتہ لگا لیا ہے جو دھرنے کے شرکاءکو باقاعدہ ایک نظام کے تحت تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انفرادی طور پر بھی دھرنا قائدین کو رقوم فراہم کرتے ہیں جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
