تازہ تر ین

کون لاشیں آگرانا چاہتا ہے ، حکومت کونسا فیصلہ کر لیا ،وزیر داخلہ کے اہم انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے دھرنے والے لال مسجد اور ماڈل ٹاﺅن جیسا واقعہ دھونڈ رہے اور ہمارے لئے لال مسجد کا پھندا لئے کھڑے ہیں، مصدقہ اطلاعات میں کہ دھرنے میں موجود کچھ شرپسند لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھرنے کے پیچھے جو مقصد ہے وہ ہمیں معلوم ے، تم نبوت کے نام پر منفی سیاست کی ا رہی ہے، دھرنے والے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن ریاست ان لوگوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ دھرنا ن) لیگ کا ووٹ بینک متاثر کرنے اور مسلم لیگ (ن) کو بریلوی مکتبہ فکر سے لڑانے کی سازش ہے، جس قانون کی دھرنے والے بات کرتے ہیں وہ وزارت سے قانون نے تیار ہی نہیں کیا، محض ضد اور انا سے کوئی وزیر قانون سے استفیٰ نہیں لے سکتا۔ احسن اقبال نے کہا کنپٹی پر پستول رکھ کر کوئی شرط نہیں منوا سکتا تا ہم دھرنے والے جائز شکایت پر مذاکرات کریں ہم ان کی بات سنیں گے۔ اگر چاہیں تو آپریشن کر کے تین گھنٹوں میں علاقہ کلیئر کرالیںلیکن ہمیںیہ ضمانت کون دے گتا کہ جانوں کا نقصان نہیں ہو گا، لال مسجد اور ماڈل ٹاﺅن والا کھیل نہیں ہو گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دھرنے سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ختم نبوت کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں، یہ قانون خفیہ طریقے سے نہیں بنا، کمیٹی میں مذہبی جماعتوں کے بھی نمائندے موجود تھے، کسی نے سینیٹ سے پہلے اعتراض تک نہیں اٹھایا، ہم نے شک کی بنیاد پر بھی ترمیم کی اجازت دی اب ختم نبوت کا قانون مزید مضبوط اور سنگین ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا چند افراد نے عملا لاکھوں لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، شرپسندوں کا کردہ پھر انتخابات کا التوا چاہتا ہے، دھونس اور دھاندلی سے وکٹ نہیں گرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، اس طرح وکٹ نہیںگرے گی۔ احسن اقبال نے کہا ہمارے اندر بہت صبر ہے، پہلے بھی 140 دن کا دھرنا براشت کیا، ہم ان بدعتوں کا سامنا کر رہے ہیں جو طوہر القادری اور عمران خان نے متعارف کرائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain