اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کرپشن انکوائری کا سامنا کرنے والے ممبر سا¶تھ کراچی عبداللہ جان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، این ایچ اے چیئرمین نے عبداللہ جان کے علاوہ دیگر 3اعلیٰ افسران کو بھی عہدوں سے الگ کر دیا ہے، تبدیل ہونے والوں میں عاصم امین کو جنرل منیجر ڈیزائن ممبر بلڈنگ کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے، سید بشیر شاہ جنرل منیجر انجنیئر کو جی ایم سکھر سے تبدیل کرکے ممبر سا¶تھ کراچی لگا دیا گیا ہے، ان افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ حکم پر فوری عمل کریں اور نئے عہدوں پر ڈیوٹی دیں، چند روز قبل کروڑوں کی کرپشن کے الزامات پر عبداللہ جان کو شوکاز نوٹسز بھی جاری ہوا تھا اس کے علاوہ نوید اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔
