تازہ تر ین

انسان کو سانس سے نگلنے والی مچھلی

لاہور( ویب ڈیسک) تصور کریں کہ ایک سکوبا ڈائیور سمندر کی پرسکون گہرائی میں غوطہ لگا رہا ہو اور اچانک نیلے پانیوں میں سے ایک عظیم الجثہ جاندار نمودار ہو۔ ایسا ہی کچھ تجربہ ایک سکوبا ڈائیور میگوئیل پریرا کو کچھ عرصے پہلے ہوا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر بھی شیئر کی۔ پرتگال کے سانتا ماریا آئی لینڈ کے ساحلوں میں غوطہ خوری کے دوران انہوں نے  اوشین سن فش   کو دیکھا۔ یہ دنیا کی چند بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے جس کا وزن 2268 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ یہ اتنی بڑی ہوتی ہے کہ انسان کو ویسے ہی نگل سکتی ہے جبکہ اس کی لمبائی عام طور پر 9 فٹ تک ہوتی ہے مگر خوش قسمتی سے یہ کافی پرامن قسم کی مچھلی ہے جو کہ انسانوں کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتی۔ اپنے حجم اور انداز سے خطرناک نظر آنے والی یہ مچھلی انسانی قربت پر کوئی خاص برا نہیں مناتی بلکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو بننے کے عمل سے کافی لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اس مچھلی کی ساخت کافی غیر معمولی ہے اور فوٹو گرافر کے مطابق   میں نے اسے لگ بھگ سمندری سطح کے قریب دیکھا اور لگتا تھا کہ اسے ہماری موجودگی کی کوئی پرواہ نہیں اور پندرہ منٹ تک وہ ہمارے پیچھے رہی  ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain