تازہ تر ین

رانا مشہود کو بری کر دیا گیا، راجہ ظفرالحق کی معروف صحافی ضیا شاہد سے گفتگو، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فوج بارے بیان، حکومتی سوچ سامنے آ گئی

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون کے حوالے سے اب نئی کمیٹی بنے گی۔ پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق سے پوچھا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے اب کوئی نئی کمیٹی بنے گی۔ یا انہی کی کمیٹی کام کرے گی۔ ان سے سوال لیا گیا کہ وہ اس کمیٹی میں شامل ہونگے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کے ٹرمز آف ریفرنس دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ دھرنا مظاہرین کے ساتھ معاہدہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس پر احسن اقبال اور ان کے سیکرٹری داخلہ کے دستخط ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اگلے مرحلے کیلئے کوئی آل پارٹیز کمیٹی بنائی جانی ہے یا انہوں نے فیصلہ کرنا ہے۔ میرے سپرد یہ معاملہ نہیں ہے میں انکوائری کروں کہ اس میں کون کون ذمہ دار تھے۔ ترمیم والا معاملہ سینٹ میں پاس ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں آیا۔ یہاں سے پاس ہونے کے بعد دوبارہ سینٹ میں گیا۔ وہاں حمداللہ صاحب نے اعتراض اٹھایا۔ اس پر میں نے ان کی تائےد کی اور زاہد حامد صاحب کو بھی یہ کہا کہ آپ اس بات کو فوراً قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کی مخالفت نہیں کرتا۔ جب ٹینشن بڑھی تو قومی اسمبلی میں سپیکر صاحب نے سب کو اکٹھا کر کے اس بل کو دوبارہ پاس کروایا۔ دوبارہ سینٹ میں آیا اور وہاں بھی پاس ہوا۔ اس وقت میاں صاحب نے 3 رکنی کمیٹی بنائی جس میں مشاہد اللہ، احسن اقبال اور میں شامل تھے۔ مجھے کنوینئر بنایا گیا احسن اقبال امریکہ چلے گئے۔ میں نے میاں صاحب سے کہا کہ آپ 24 گھنٹوں میں رپورٹ پر اصرار کر رہے ہیں باقی ممبر تو موجود نہیں ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ آپ اپنی رپورٹ دے دیں۔ یہ ایک لمبا معاملہ تھا جو 2014ءمیں شروع ہوا تھا۔ اور نومبر 2017ءتک گیا۔ متعلقہ افراد سے مشورہ کر کے ہم نے عبوری قسم کی رپورٹ دے دی۔ جو ڈیڑھ صفحے پر مشتمل تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوج کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس کے بارے رائے نہیں دے سکتا۔ان سے سوال کیا گیا کہ ہر متنازعہ معاملہ آپ کے پاس جاتا ہے اور پھر آپ خاموش ہوجاتے ہیں۔ رانا مشہود کی انکوائری بھی آپ نے کی تھی جس پر انہوں نے کہا رانا مشہود کے کیس میں کمیٹی نے قریب سے اس کو دیکھا۔ اس میں موجودہ گورنر پنجاب بھی شامل تھے۔ وہ بھی کمیٹی کے رکن تھے۔ میں نے رانا مشہود کو اس میں بَری کر دیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain