اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے احسن اقبال اور چوہدری نثار کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بیان بازی سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ دوران گفتگو خواجہ آصف کے ٹوکنے پر چوہدری نثار غصے میں اٹھ کر چلے گئے۔ قائدین مناکر لائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں نواز شریف نے چوہدری نثار اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کو طلب کیا اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے جھگڑے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے سینئر راہنماﺅں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ اس موقع پر احسن اقبال اور چوہدری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ٹوکنے پر چوہدری نثار غصے میں آگئے اور آٹھ کر کمرے سے باہر چلے گئے تو طارق فضل چوہدری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر واپس لائے نواز شریف نے دونوں راہنماﺅں کو پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔