تازہ تر ین

ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے وزیر قانون زاہد حامد کو مستعفی ہونا پڑا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے وزیر قانون زاہد حامد کو مستعفی ہونا پڑا، دھرنا ختم ہونے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کر رہا تھا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا گیا مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور ملک کے اندر افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہوگیا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے وزیر قانون کو مستعفی ہونا پڑا وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا –

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain